Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پی ایس ایل فور کے چوتھے ایڈیشن میں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں بھی انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا۔ عمراکمل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل فور کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی۔ جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل نے پانچ چھکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 55 رن بنائے۔
اسی کے ساتھ عمر اکمل پی ایس ایل فور میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ انہوں پانچ میچوں میں 66.67 کی اوسط سے 200 رنز بنا لیے ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
عمر اکمل کے بعد پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی بیٹسمین شین واٹسن ہیں جنہوں نے پانچ میچوں میں 186 رنز بنائے ہوئے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر کراچی کنگز کے کولن انگرام، چوتھے پر ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور پانچویں نمبر پر لیوک رونکی موجود ہیں۔