Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور میں پہلی شکست ہو گئی۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے ایونٹ میں پہلی مرتبہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کو 187 رنز کا ہدف دیا۔ عمر اکمل نے 55 رنز اسکور کیے۔ شین واٹسن نے 25 اور رائلی روسو نے 44 بنائے۔ انور علی نے صرف 6 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 4 شاندار چھکے شامل تھے۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے دو بیٹسمین صرف چار رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہو گئے مگر کولن انگرام نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دو چار کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور انہیں مسلسل چار فتوحات کے بعد پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔