Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں بھی ملتان سلطانز کا سفر ناکامیوں سے بھرا پڑا ہے۔ پانچ میچ کھیلنے کے بعد ملتان سلطانز کو صرف ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ چار میں شکست ہوئی لیکن ٹیم مالک علی خان ترین باہر بیٹھ کر سب کے دل جیت رہے ہیں۔ ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں بھی شکست ہوئی لیکن علی ترین نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ بیٹھ کر یہ میچ دیکھا۔
علی خان ترین نے لکھا کہ میں جتنے بھی میچز دیکھے ہیں وہ عام عوام کے ساتھ بیٹھ کر دیکھیں کیونکہ ماحول ہی وہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو بھی دعوت دی جنہوں نے اس کو قبول کیا۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے ملتان سلطانز کا رومال اور علی خان ترین نے پشاور زلمی کی ٹوپی پہنی۔