Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاداب خان نے پی ایس ایل فور میں بطور کپتان اپنا ڈیبیو کر لیا جس میں انھیں کامیابی ملی۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹویٹ کیا کہ یہ بحیثیت کپتان میرا پہلا میچ تھا اور ہمیں فتح ملی۔ ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شاداب خان ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خاص طور پر محمد سمیع کے شکرگزار ہیں جنہوں نے میری مدد کی۔
شاداب خان کے ساتھی کرکٹر فہیم اشرف نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو مزید کامیابیاں دے، کیا انگریزی زیادہ تو نہیں بول دی؟ شاداب خان نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ فہیم تم میں ایک ہی خامی ہے تم شور بہت کرتے ہو، اب سو جاؤ۔ شاداب خان اور فہیم اشرف پی ایس ایل کے آغاز سے اکٹھے کھیل رہے ہیں جبکہ دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں۔