Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو اپنے ہی گھر میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔ لوکیش راہول نے 50 اور مہندر سنگھ دھونی نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کیجانب سے کولٹرنائل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں گلین میکسویل کی بیٹنگ نے آسٹریلیا کا میچ میں پلڑا بھاری رکھا لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی کینگروز مشکلات کا شکار ہو گئے۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ کریز پر موجود رچرڈسن اور کمنز کی زبردست حکمت عملی کی بدولت کینگروز کو آخری گیند پر فتح ملی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔