Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 0-3 سے جیت لی۔ پہلے میچ میں افغانستان کو 133 رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 278 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ حضرت اللہ زازئی نے 62 گیندوں پر 162 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی اور افغانستان نے میچ میں 84 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کے بیٹسمینوں نے خوب بلا چلایا اور بیس اوورز میں 210 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا سکی اور افغانستان نے 32 رنز سے فتح سمیٹ لی۔