Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شارجہ کے میدان پر پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ آخری روز پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جس میں پشاور نے آخری اوور میں فتح حاصل کی۔ ڈینی موریسن نے کل کھیلے گئے میچز کے سپر اوور میں جن لمحات کا انتخاب کیا ان میں سب سے اوپر حسن علی کی بولنگ، اس کے بعد ڈیو ملان کیجانب سے پکڑا گیا شاندار کیچ اور تیسرے نمبر پر کیرون پولارڈ کی تباہ کن بیٹنگ کو رکھا۔
سپر اوور کی چوتھی گیند کے لیے انھوں نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ سے رائلی روسو کی بیٹنگ کو چُنا۔ معروف کمنٹیٹر کے سپراوور میں انور علی کے 27 رنز کی طوفانی بیٹنگ کو پانچواں نمبر ملا جس میں انھوں نے 4 چھکے لگائے تھے۔ کولن انگرام کی شاندار سنچری کو ڈینی موریسن نے سپراوور کی آخری گیند پر منتخب کیا جنہوں نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔