Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پانچ میچز میں ایک ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ اب اس ٹیم پر پی سی بی نے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز نہیں کرا سکی جس کے باعث میچ ریفری نے ٹیم کے کپتان شعیب ملک اور تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا۔ ملتان کی ٹیم پی ایس ایل فور میں دوبارہ سلو اوور کی مرتکب پائی گئی تو تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ ہو گا۔