Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سینٹرز میں جاری ہے۔ کوریئر کمپنی کے سینٹرز پر لمبی لائنیں لگ گئیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کے جنرل ٹکٹس ایک سے دو گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے جنھیں فائنل سمیت پلے آف میچز کے ٹکٹس مل گئے ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
جن لوگوں کو سستے ٹکٹس نہ ملے وہ شکوہ کرتے نظر آئے اور کہا کہ جنرل ٹکٹس کی تعداد بڑھا کر مہنگے ٹکٹس کی تعداد کم کرنی چاہیے۔ ایک فین تو سکھر سے ٹکٹ خریدنے کراچی پہنچ گیا تاہم اسے فائنل کے سستے ٹکٹ نہ مل سکے۔
شائقین ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔۔ کراچی میں گروپ اور پلے آف میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ فائنل کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 8000 روپے تک ہے۔ ادھر لاہور میں 25 ہزار شائقین کی گنجائش کے قذافی اسٹیڈیم کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 500، ایک ہزار، دو ہزار اور تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 500 روپے والی ٹکٹیں پہلے روز چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئیں۔