Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیموں نے پانچ، پانچ میچز کھیل لیے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ فور اب تک عمر اکمل کے لیے یادگار رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کا بلا خوب رنز اگل رہا ہے۔ عمر اکمل نے پی ایس ایل فور کے پانچ میچز میں سب سے زیادہ 200 رنز اسکور کیے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی شین واٹسن 186 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے کولن انگرام کی سنچری انہیں لیگ کے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر لے آئی۔ انگرام نے 5 پانچ میچز میں 170 رنز اسکور کیے ہیں۔
ملتان سلطانز کے شعیب ملک 168 رنز کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 166 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں حسن علی نے دھوم مچائی ہوئی ہے اور وہ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ حسن نے لیگ کے پانچ میچز میں سب سے زیادہ 15 شکار کیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر اور لاہور قلندرز کے راحت علی نے نو، نو وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف، پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور ملتان سلطانز کے جنید خان اب تک آٹھ، آٹھ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔