Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار آسٹریلیا کے کیمرون بینکرافٹ نے میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ کیمرون بینکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان شدید اختلافات ہیں اور بینکرافٹ اپنے کیریئر پر داغ لگنے کا ذمہ دار بھی ڈیوڈ وارنر کو ہی سمجھتے ہیں تاہم بینکرافٹ نے رپورٹس مسترد کر دیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں کیمرون بینکرافٹ نے کہا کہ ہم تینوں کھلاڑیوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اور پابندی کے عرصے میں بھی ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور صلاح مشورے کرتے رہے۔ کیمرون بینکرافٹ کی نو ماہ کی پابندی دسمبر میں ختم ہو چکی ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ پر پابندی 29 مارچ کو ختم ہو گی۔