Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈویلیئرز نے ایک اور نیا معاہدہ کر لیا۔ انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے اے بی ڈویلیئرز سے معاہدہ کیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سے اے بی ڈویلیئرز لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے پہلے سات میچز میں مڈل سیکس کی نمائندگی کریں گے۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 18 جولائی سے شروع ہو گا۔
اے بی ڈویلیئرز سے معاہدے پر مڈل سیکس کے کوچ اسٹورٹ لاء نے کہا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی اپنی پرفارمنس سے نہ صرف ٹیم کو فائدہ ہو گا بلکہ یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی سیکھنے کا شاندار موقع ہو گا۔ اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ وہ مڈل سیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے لارڈز کے تاریخی میدان پر ایک بار پھر کھیلنے کے لیے بےتاب ہیں۔
#South Africa#Middlesex