Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے دیوانے اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈیرن سیمی پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں سیکیورٹی کے حوالے سے نہایت مطمئن دکھائی دیئے۔ ڈیرن سیمی نے دو ٹوک اعلان کیا کہ میں پاکستان جاتا رہوں گا کیونکہ وہاں مجھے بہت پیار ملا۔
اس انٹرویو میں ڈیرن سیمی نے ٹیلنٹ سامنے لانے میں پی ایس ایل کو دنیا کی نمبرون لیگ قرار دیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کے ذریعے ابھرنے والے نئے ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے ہی کھلاڑی دیگر لیگز میں بھی منتخب کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنے کم وقت میں کامیاب ہونے والی لیگ کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔