Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھیوں کے رازوں سے پردہ اٹھایا اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں محمد عرفان، حماد اعظم اور عمر صدیق نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے راز سب کو بتائے۔ ٹیم کا سب سے سست کھلاڑی کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں بے ساختہ تینوں کھلاڑیوں نے جانسن چارلس کا نام لیا۔
سب سے زیادہ مزاق کرنے والے کھلاڑی کا سوال ہوا تو محمد عرفان نے عمر صدیق کا نام لیا۔ سوال ہوا سب سے بھلکڑ ساتھی کا تو جواب میں جنید خان کا ذکر کیا۔ ایک اور دلچسپ سوال کیا گیا کہ کس کے پیٹ میں بات نہیں ٹکتی تو جواب میں عمر صدیق کا نام دیا گیا۔ جواب کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے محمد عرفان نے کہا کہ عمر صدیق چونکہ ناشتہ زیادہ کرتے ہیں اس لیے ان کے پیٹ میں کوئی بات نہیں رہتی۔