Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس وجہ سے دونوں کھلاڑی پشاور زلمی کو چھوڑ کر اپنی ٹیم کو جوائن کرنے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فور میں جیت کے ساتھ سفر ختم کرنے کی خوشی ہے۔ ڈیوڈ ملان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچ میں سے دو میچز کھیلے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف وہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ملتان سلطانز کے خلاف فتح میں انھوں نے 38 رنز کے ساتھ حصہ ڈالا۔ کرس جارڈن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی تک ہماری پوزیشن لیگ میں اچھی ہے اور انھوں نے اگلے میچز میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز چھ مارچ سے شروع ہو گی۔