Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فور کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا اور لیگ کی تمام چھ ٹیموں نے پانچ، پانچ میچز کھیل لیے ہیں۔ پی ایس ایل فور میں اب تک سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔ کوئٹہ کی ٹیم پانچ میچز میں سے چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پانچ میں سے تین، تین میچز جیتنے میں کامیاب ہوئیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث پشاور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم پانچ میں سے دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز کے بھی چار پوائنٹس ہیں لیکن اس کا نمبر پانچواں ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ میں اب تک صرف ایک میچ جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔ پیر کو آرام کے بعد پی ایس ایل فور میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہو گا۔