Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پہلے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی تھی مگر اب کپتان سرفراز احمد کو بھی آرام کرائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مصروف سیزن کی وجہ سے پاکستانی ٹیم انتظامیہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں اور ورلڈکپ میں کھلاڑی بغیر کسی فٹنس مسائل کے شرکت کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔ آرام دینے کی تجویز قابل عمل ہو گئی تو قیادت کی ذمہ داری نوجوان شاداب خان کو دی جا سکتی ہے اور وکٹ کیپنگ محمد رضوان کریں گے۔ شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ میں محمد سمیع کے ان فٹ ہونے کے بعد کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جا سکتا ہے۔