Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی نژاد آسٹریلین لیگ اسپنر فواد احمد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پی ایس ایل فور میں کامیابی کے بعد ٹرافی کے ساتھ اپنے آبائی شہر صوابی جانا چاہتے ہیں۔ فواد احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیل کر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ ان کیلئے خوشگوار تجربہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کمبینیشن بہت اچھا ہے اور وہ اپنی بولنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ فواد احمد نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر میں اپنے آبائی وطن میں کرکٹ کھیلوں گا۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں میرے خاندان والے اور دوست بھی میچ دیکھنے آئیں گے اور ان کے سامنے میدان میں پرفارم کرنے کا بیتابی سے انتظار ہے۔