Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ جسپریت بمراہ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی اور بھارتی کی جانب سے مختصرترین فارمیٹ میں 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔ بمراہ نے 41 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر پچاس وکٹوں کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹیں لیکر اپنے نام کیا۔
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں۔ ایشون نے اب تک اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 52 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ بمراہ 51 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔ واضح رہے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 98 شکار کیے تھے۔