Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ان کی بیٹنگ تکنیک کے باعث کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محمد یوسف سمیت کئی سابق کرکٹرز نے فخر زمان کو اپنی بیٹنگ تکنیک ٹھیک کرنے کے مشورے بھی دیئے۔ اس حوالے سے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کارکردگی میں اونچ نیچ ہر کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے لیکن کچھ میچوں میں بری پرفارمنس کے باعث ٹیم سے ڈراپ کرنے کی بات کرنا درست نہیں۔
انھوںے کہا کہ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی مدد سے اپنی خامیوں پر کام کر رہا ہوں۔ فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیل کر اعتماد پھر سے بحال ہو رہا ہے اور قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا بطور آل راؤنڈر بھی قومی ٹیم کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں اس لیے اکثر نیٹس میں بولنگ کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔