Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے پراعتماد اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بھی محنت شروع کر دی۔ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے امام الحق نے 4 میچوں میں 2 نصف سنچریوں کے ساتھ 127 رنز بنائے ہیں۔
امام الحق کا کہنا ہے کہ میری کوشش جاری ہے کہ پاکستان ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں اپنی خدمات انجام دوں۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ میں اپنی پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ جلد ہی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کھیلوں۔
امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال صرف ایک ہی ہدف ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے پوری تیاری کے ساتھ انگلینڈ جاؤں اور اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔