Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ سریش رائنا مختصر ترین فارمیٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے اور پہلے بھارتی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین سریش رائنا، مہندر سنگھ دھونی کے بعد 300 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین ہیں۔ سریش رائنا نے اب تک 300 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر 8001 رنز بنا رکھے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی لسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سرفہرست ہیں جنہوں نے 369 میچوں میں 12,298 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برینڈن میک کولم، تیسرے نمبر پر کیرون پولارڈ، چوتھے نمبر پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک 8,603 رنز کے ساتھ براجمان ہیں جبکہ پانچویں اور چھٹے پر ڈیوڈ وارنر اور سریش رائنا موجود ہیں۔