Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینیئل کرسچن نے پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز نے فتح کے لیے پوری کوشش کی لیکن پشاور زلمی نے میچ جیت لیا۔ ڈینیئل کرسچن نے کہا کہ انھوں نے اپنے 13 سالہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے دروان کبھی 13 اوورز تک ریورس سوئنگ کا سامنا نہیں کیا۔ انھوں نے پشاور زلمی کے بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ڈینیئل کرسچن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں، میں یقین دلاتا ہوں جب تک آپ پی ایس ایل چھوڑ کر جائیں گے آپ کو ریورس سوئنگ کھیلنا آ جائے گی۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ڈینیئل کرسچن نے بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں کا سامنا کیا تھا اور صرف 17 رنز ہی بنا سکے تھے۔