Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق پاکستانی کرکٹر یاسر حمید نے ایک روز قبل ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق اتنے ہی اچھے ہو سکتے ہیں جتنے ویرات کوہلی ہیں۔ ٹویٹر صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد انھوں نے اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ شاید یاسر حمید کو اندازہ ہو گیا تھا کہ انھوں نے بہت جلد امام الحق کا موازنہ ویرات کوہلی سے کر دیا۔
پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کے پاس صرف 31 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ ہے جبکہ ویرات کوہلی 365 انٹرنیشنل میچوں کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
امام الحق پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں وہ پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ امام الحق چار میچز کھیلتے ہوئے دو نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔