Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں شاہد آفریدی کا ایک شاندار ریکارڈ پہلے سیزن سے اب تک برقرار ہے۔ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں اب تک 205 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 29 چھکے لگائے۔ انھوں نے تقریباََ ہر 7 گیندوں بعد ایک چھکا لگایا یعنی انھوں نے ایک چھکا مارنے کیلئے کم ترین گیندیں کھیلیں۔ سنیل نارائن نے پی ایس ایل میں 9 گیندوں بعد کے ایک چھکا لگایا جن کی کل تعداد 15 ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی نے 249 گیندیں کھیل کر حریف ٹیموں کو 28 چھکے لگائے اور تقریباََ ہر 9ویں گیند پر چھکا مارا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن نے 292 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 فلک شگاف چھکے مارے اور ایک چھکار مارنے کے لیے انھوں نے ہر بار صرف 9 گیندوں کا استعمال کیا۔ اس فہرست میں دسویں نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کا ہے۔