Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آل راؤنڈر سہیل تنویر قومی ٹیم سے تو باہر ہیں لیکن دنیا بھر میں کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی گیند سے بولنگ کرنے والے کامیاب بولرز کی بات کریں تو سہیل تنویر ان میں سرفہرست ہیں۔ انھوں نے پہلے 6 اوورز میں بولنگ کرتے ہوئے 6.34 کے اکانومی ریٹ سے 121 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر ویسٹ انڈیز کے لیگ اسپنر سیمیئول بدری کا ہے جنہوں نے پاور پلے کے اوورز میں 6.08 کی اکانومی سے 103 کھلاڑیوں کو پولین واپس بھیجا۔ تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن موجود ہیں جنہوں نے 93 وکٹیں اپنے نام کیں۔ آسٹریلیا کے ڈرک نینس نئی گیند کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے 88 شکار کر چکے ہیں جبکہ لستھ ملنگا نے 87 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔