Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں شامل سابق انگلش بیٹسمین این بیل انجری کا شکار ہونے کے باوجود ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ میں پہنچے اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹریننگ میں مدد کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے ٹویٹ کیا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود این بیل نیٹس میں صاحبزادہ فرحان اور رضوان حسین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ڈین جونز نے لکھا کہ این بیل ابھی زخمی ہیں لیکن اس کے باجود وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ این بیل نے پی ایس ایل فور میں صرف ایک میچ کھیلا جس میں انھوں نے پشاور زلمی کے خلاف 54 رنز بنائے۔ سابق انگلش کرکٹر پاؤں کی انجری کا شکار ہو کر پی ایس ایل کے چوتھے سیزن سے باہر ہو چکے ہیں اور جلد واپس لوٹ جائیں گے۔