Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن کو ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا جس کے بعد وہ پی ایس ایل چھوڑ کر قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ اب دو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ شاور زلمی نے ویسٹ انڈین بیٹسمن لینڈل سیمنز اور انگلش فاسٹ بولر ٹائمل ملز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
لینڈل سمنز اس سے پہلے پی ایس ایل کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انھوں نے 219 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 29 کی اوسط سے 5,649 رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹائمل ملز بھی اس سے پہلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انھوں نے 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔