Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فور کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش کھلاڑی این بیل کی جگہ چیڈوک والٹن کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ این بیل ملتان سلطانز کے خلاف وارم اپ میچ میں انجری کا شکار ہوئے اور اس کے بعد بھی انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلا اور 46 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے۔ اس میچ کے بعد این بیل کی انجری کی نوعیت سنگین ہوئی جس کے بعد وہ پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔
اب ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو پورے ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ چیڈوک والٹن فوری طور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ وہ گزشتہ سیزن میں بھی اسلام آباد کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ لاہور قلندرز نے بھی نیدرلینڈز کے رائن ٹین ڈوسکاٹے کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ زمبابوے کے برنڈن ٹیلر انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔