Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں نویں نمبر پر موجود ہے اور اس نے اپنی آخری باہمی سیریز پانچ سال پہلے 2014 میں جیتی تھی تاہم اس کے باوجود ویسٹ انڈین کوچ رچرڈ پائبس پرعزم ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ میں حریف ٹیموں کو سرپرائز دے گی۔ رچرڈ پائبس نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے بہتر کمبینیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر کمبینیشن بنانے میں کامیاب ہوئے تو مجھے یقین ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم ہر حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کرس گیل سمیت بڑے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم کرس گیل نے اچھی پرفارمنس کے ذریعے اپنے لیے راستہ ضرور ہموار کیا ہے اور اگر بڑے کھلاڑی ورلڈکپ میں شامل ہوئے تو جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں شریک انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے بھی ویسٹ انڈین کوچ سے اتفاق کیا اور کہا کہ گزشتہ 18 ماہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔