Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف آئی سی سی اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ آئی سی سی کا اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت کے خط کا جواب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے اور بھارتی بورڈ کے خلاف لابنگ کرنے کے لیے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے حکام سے بھی سائیڈ لائن پر بات ہو رہی ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین احسان مانی، ایم ڈی وسیم خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کو بتائے گا کہ بھارتی بورڈ کا خط آئی سی سی کے آئین سے انحراف ہے کیونکہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ کھیل اور سیاست کو ملایا نہیں کیا جا سکتا اور جب کوئی رکن ملک کسی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیتا ہے تو اسے ٹورنامنٹ سے باہر نہیں کیا جا سکتا۔