Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیا بھر کی لیگز میں اچھی پرفارمنس کے باوجود سہیل تنویر کو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں مل رہی جس کے باعث وہ افسردہ نظر آ رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سہیل تنویر نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ پرفارمنس کے باوجود مجھے ٹیم میں موقع نہیں دیا جا رہا اور میں اس کی وجہ بھی نہیں جانتا کہ ٹیم سے باہر کیوں ہوں۔
سہیل تنویر نے کہا کہ جس وقت انھیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اس وقت انھوں نے سات میچز میں اچھی اکانومی کے ساتھ سات وکٹیں لی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ان کی فٹنس بہترین ہے اور میری فیلڈنگ کو برا سمجھا جاتا ہے جس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے کے سوال پر کہا سہیل تنویر نے کہا کہ جب آپ کسی قومی کپتان کی زیرنگرانی کھیلتے ہیں تو ٹیم میں واپسی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔