Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی مشاورت کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔ چیف سلیکٹر، کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کر کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم فائنل کریں گے۔ اس موقع پر ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سے کھیل کا دباؤ برداشت کرنا سیکھا ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں بہت فرق ہے، پی ایس ایل میں کھلاڑی بڑے کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرتے ہیں جس کی بدولت ان کا اعتماد بڑھتا ہے۔ اپنے وقت کے بہترین بلےباز انضمام الحق نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں ان کی نظر نئے ٹیلنٹ پر ہے جو اچھی کارکردگی دکھائے گا اس سے مستقبل میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔