Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ماضی میں پاکستان سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنا آیا جس سے قومی کرکٹ ٹیم کو بھی بھرپور فائدہ ہوا۔ عمید آصف کا شمار بھی انہی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کے مستقبل کو بھی شاندار قرار دیا جا رہا ہے۔ عمید آصف نے پی ایس ایل میں اپنی اینٹری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، اس دوران نیشنل ٹوئنٹی ختم ہوا تھا جس میں وہ بیسٹ بولر ٹھہرے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ان کو پتہ چلا کہ پی ایس ایل میں 21ویں کھلاڑی کا انتخاب نیشنل ٹی ٹوئنٹی سے ہو گا جس سے ان کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی۔
عمید آصف نے کہا کہ موقع کو غنیمت جانا اور انہوں نے اپنے اعدادوشمار دکھا کر فارم جمع کرائے مگر اس میں بھی میرا نام نہیں آیا۔ اپنی کہانی آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے اکرم بھائی کی کال آئی جس میں ان کو پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بننے کی نوید سنائی گئی۔