Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اس کی 6 وکٹیں 76 رنز پر گر گئیں۔ آصف علی وکٹ پر آئے اور تین چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 22 رنز بنا ڈالے۔ یوں لگا کہ جیسے ان کی شاندار بیٹنگ کے باعث اسلام آباد کی ٹیم 150 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن ڈینیئل کرسچن کی شاندار بولنگ نے آصف علی کے سارے پلان خاک میں ملا دیے۔
ڈینیئل کرسچن نے آصف علی کی وکٹ لے کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پھر سے بیک فٹ پر دھکیل دیا اور اس کے بعد مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس رونہ کر کے اسلام آباد کی ٹیم کو 121 رنز تک محدود کر دیا۔ ڈین کرسچن نے 1.4 اوورز میں 19 رنز دے کر تین شکار کیے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انھیں اس پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔