Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کم بیک کر لیا ہے۔ پہلے بولنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے بولرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو صرف 121 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں ملتان سلطانز کے اوپنر عمر صدیق نے اچھی بیٹنگ کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ عمر صدیق نے 45 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی بدولت 46 رنز اسکور کیے مگر نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔
عمر صدیق پی ایس ایل فور میں 53 رنز کی اننگز بھی کھیل چکے ہیں جو کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا شگون ہے کیونکہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان کو اچھے بولرز اور بیٹسمین تو ضرور مل رہے ہیں تاہم کوئی وکٹ کیپر بیٹسمین سامنے نہیں آ رہا۔ عمر صدیق اگر اسی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے رہے تو سلیکشن کمیٹی پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین کو موقع دینے کیلئے دباؤ بڑھے گا۔