Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی ناکامی کے باعث شکست ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اس پچ پر 160 رنز بنائے جا سکتے تھے لیکن اگر ہم 140 رنز بھی بنا لیتے تو میچ اچھا ہو سکتا تھا۔ ڈین جونز نے کہا کہ ہمیں اگلے میچز سے پہلے ٹاپ آرڈر کی خامیوں کو دور کرنا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیٹسمینوں نے لیوک رونکی بننے کی کوشش میں غلط شاٹس کھیلے حالانکہ انھیں لیوک رونکی بننے کے بجائے اپنی گیم کھیلنی چاہیے تھی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے اسپنر نعمان علی نے کہا کہ کپتان اور کوچ نے اٹیکنگ بولنگ کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹ لینا بہت ضروری ہے۔ نعمان علی نے مزید کہا کہ کوئی خاص بیٹسمین ان کا ٹارگٹ نہیں تھا جو بھی سامنے آیا اسے پلان کے مطابق بولنگ کی اور اس میں کامیابی ملی۔ نعمان علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دو اوورز میں 14 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔