Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ملتان کے حق میں درست ثابت ہوا۔ اسلام آباد کے اوپننگ بیٹسمین لیوک رونکی نے ایک دفعہ پھر زبردست آغاز کرتے ہوئے 32 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی دفاعی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی وقفے وقفے سے پویلین واپس لوٹ گئے۔
کیمرون ڈیلپورٹ اور صاحبزادہ فرحان 4، 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 22، سمت پٹیل نے 20 اور فہیم اشرف نے 16 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 17.4 اوورز میں 121 رنز کر آؤٹ ہو گئی۔ ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمر صدیق نے 46 اور جیمز ونس نے 28 رنز کی اننگز کھیلیں۔