Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے آٹھ اہم کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کچھ میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف جن کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا ان میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض ایک بار پھر شعیب ملک انجام دیں گے جنہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچوں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔
قومی کرکٹرز کو آرام دینے کی پالیسی اس لیے اپنائی جا رہی تاکہ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈکپ میں تازہ دم ہو کر شرکت کریں۔ کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 8 مارچ کو کیا جا سکتا ہے۔