Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈووان اولیویئر نے ملک کی نمائندگی کا بھرپور موقع ملنے کے باوجود تین سال کے لیے انگلش کاؤنٹی ٹیم یورکشائر کے ساتھ کولپاک ڈیل سائن کر لی ہے جس وجہ سے وہ اب ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو تھبنگ مورو نے ڈووان اولیویئر کے اس فیصلے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اولیویئر کو گزشتہ اور رواں ملکی سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف مکمل ٹیسٹ سیریز کھیلائی گئیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھی موقع دیا گیا۔ تھبنگ مورو نے کہا کہ رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے انھیں نیشنل کنٹریکٹ بھی آفر کیا گیا جو کہ 2021 تک تھا۔ ڈووان اولیویئر نے 10 ٹیسٹ میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔