Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ میں کرپشن کرنے پر آئی سی سی نے سابق سری لنکن کرکٹر اور چیف سلیکٹر سنتھ جےسوریا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ وہ دو سال تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ سنتھ جےسوریا کو یہ سزا آئی سی سی آئین کے دو آرٹیکلز کی خلاف ورزی پر دی گئی ہے اور آئی سی سی کے مطابق انھوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی یہ کارروائی سری لنکن کرکٹ میں ہونے والی کرپشن پر کی گئی ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم ان تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ کرپشن سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اب کرکٹ سری لنکا کی صورتحال واضح جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔