Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈووان اولیویئر نے حیران کن طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔ انھوں نے تین سال کے لیے انگلش کاؤنٹی ٹیم یورکشائر کے ساتھ کولپاک ڈیل سائن کی ہے جس کے تحت وہ آئندہ تین سال تک ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
ڈووان اولیویئر نے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 48 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 24 شکار کر کے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
ڈووان اولیویئر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا فیصلہ سجھنا کچھ لوگوں کے لیے مشکل ہو گا، میں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے تمام آپشنز پر غور کیا اور میں نے اپنے لیے بہترین انتخاب کیا۔
#South Africa#Yorkshire