Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف پی ایس ایل فور میں سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حارث ان لڑکوں کی فہرست میں شامل ہیں جن پر ان کی نظر ہے۔ حارث رؤف نے پی ایس ایل فور میں 6 میچز کھیل کر 10 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔
فاسٹ بولر پی ایس ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پہلے نمبر پر پشاور زلمی کے حسن علی موجود ہیں جنہوں نے 5 میچوں میں 15 شکار کیے ہیں۔
حارث رؤف نے گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دیئے اور 2 آؤٹ کیے جبکہ وہ ایک رن آؤٹ کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔