Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل نیپالی لیگ اسپنر سندیپ لیمچنے کا جادو چل گیا۔ سندیپ لمیچنے کی گھومتی گیندوں کے سامنے گلیڈی ایٹرز ایک، ایک کر کے ڈھیر ہوتے گئے اور کوئٹہ کی ٹیم مشکل میں دھنس گئی۔ سب سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن 7 رنز پر سندیپ کی گوگلی کا شکار ہوئے۔
اس کے بعد ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے رائلی روسو بھی سندیپ کی گوگلی کو نہ سمجھ پائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پی ایس ایل فور کے ٹاپ اسکورر عمر اکمل کریز پر آئے تو نیپالی لیگ اسپنر نے ایک اور گوگلی کرائی جو وہ سمجھنے میں ناکام رہے اور بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
سندیپ کا چوتھا شکار دانش عزیز بنے جنہوں نے لیگ اسپنر کو ریورس سویپ مارنے کی کوشش کی لیکن سلپ میں حارث سہیل کو کیچ دیے بیٹھے۔ انھوں نے 4 اوورز میں 10 رنز دے کر 4 شکار کیے اور میچ کے بہتری کھلاڑی قرار پائے۔