Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ تین سیزن کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ لاہور نے اب تک 6 میچ کھیلے ہیں جس میں سے تین میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ تین میں شکست کا مزہ چکھا۔ لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز کی اچھی کارکردگی میں اے بی ڈویلیئرز کا ہاتھ نظر آ رہا ہے جو مشکل وقت میں ٹیم کے لیے خوب رنز بنا رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بھی ڈویلیئرز اور حارث سہیل کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے کامیابی ملی۔
اے بی ڈویلیئرز نے 47 اور حارث سہیل نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز جوڑے جس وجہ سے لاہور نے ایونٹ میں تیسری کامیابی اپنے نام کی۔