Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹر پر لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل اے بی ڈویلیئرز سے متعلق دلچسپ اعدادوشمار شیئر کیے۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ اے بی ڈویلیئرز جارحانہ اور کنٹرول کرکٹ کھیلنے کے ماہر ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق انھوں نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 70 فیصد گیندوں پر اٹیک کیا اور ان سے صرف 15 فیصد گیندیں ہی ضائع ہوئیں یا بلے کا کنارہ لیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ اے بی ڈویلیئرز چیمپئن ہے۔ اے بی ڈویلیئرز پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں اور وہ مسلسل رنز اسکور کر رہے ہیں۔ سابق ساؤتھ افریقی کپتان 6 میچوں میں 61.66 کی اوسط سے 185 رنز بنا چکے ہیں جس میں انھوں نے 17 چوکے اور 4 چھکے لگائے جبکہ تین مرتبہ وہ ناٹ آؤٹ رہے۔