Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کا شکار ہوئے تو اس کے بعد دو میچز میں کپتانی کے فرائض اے بی ڈویلیئرز نے انجام دیئے جبکہ بقیہ میچز کے لیے فخر زمان کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نصف سنچری کرتے ہوئے پی ایس ایل فور میں اچھا آغاز کیا تھا۔ کراچی کنگز کے خلاف انھیں 26 رنز کا آغاز ملا لیکن وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
پشاور زلمی کے خلاف وہ محض 6 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے لیکن اگلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف انھوں نے 63 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دونوں میچوں میں ٹیم کی قیادت فخر زمان کے سپرد تھی لیکن انھوں نے بطور کپتان ٹیم کو مایوس کیا۔ کوئٹہ کے خلاف پہلے میچ میں وہ 3 اور دوسرے میچ میں 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اگر فخر زمان لاہور قلندرز کو پلے آف مرحلے تک پہنچانا چاہتے ہیں تو بحیثیت کپتان انھیں اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی ورنہ ٹیم کا مورال گرتا جائے اور لاہور قلندرز ایک بار پھر پلے آف میچز کھیلنے کا موقع گنوا دے گی۔