Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈین ٹیم میں واپسی کے بعد سے کرس گیل شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں انھوں نے ریکارڈ ساز اننگز ضرور کھیلی مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ سینٹ جارج میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز میں 6 وکٹوں پر 418 رنز بنائے۔ جوز بٹلر نے 77 گیندوں پر 150 رنز اسکور کیے جبکہ این مورگن نے بھی سنچری اسکور کی۔
جواب میں کرس گیل نے انگلش بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ انھوں نے 97 گیندوں پر 162 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل تھے۔ اسی اننگز میں کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ وہ برائن لارا کے بعد ون ڈے کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے صرف دوسرے ویسٹ انڈین کھلاڑی بنے ہیں۔ کرس گیل اسی میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 500 چھکے لگانے وانے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔