Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو ان کے گھر میں ہی دھول چٹا دی۔ گلین میکسویل کی شاندار بیٹنگ کے باعث کینگروز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے بھارت کو وائٹ واش کر دیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے چار وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔ کپتان ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے بھارتی بولرز کی درگت بنا دی۔ انھوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔
آسٹریلیا نے آخری اوور میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 2 مارچ سے شروع ہو گی۔