Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے اے بی ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں شاندار تاریخ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی عوام اپنے گراؤنڈ پر کرکٹ دیکھنے کی مستحق ہے، اگر میں اس مقصد میں اپنا معمولی کردار ادا کرنے میں بھی کامیاب ہوا تو یہ میرے لیے خوشی کی بات ہو گی۔
اپنی ٹیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بہت اچھی ہے امید ہے کہ پھر سے وننگ ٹریک پر واپس آئے گی اور اس مرتبہ اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔ پاکستان سے اے بی ڈویلیئرز کے فیورٹ کرکٹر کے سوال کے جواب میں مسٹر 360 نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے اچھے لیفٹ آّرم فاسٹ بولر پیدا کیے اور میرے خیال میں اس کی وجہ وسیم اکرم ہیں۔